اسلام آباد (این این آئی) وزار ت داخلہ نے کہا ہے کہ فرانس میں قید محمد منشاء کی شناخت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے مذکورہ شخص کے آبائی گاؤں جا کر اسکے خاندان سے اسکی شناخت اور شہریت کی تصدیق کر لی۔ وزارتِ داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو متعلقہ شخص کو سفری دستاویزات جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔