لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں پنک گیند سے دس ڈے نائٹ میچ کھیلنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ اس منصوبے پر عمل درآمد قائد اعظم ٹرافی کے میچز سمیت سیمی فائنل اور فائنل میں بھی کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بہترین ٹیمیں نئی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔اطلاعات کے مطابق پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ اس تجویز کو منظور کر لیا ہے۔