وزیر اعظم نے جے آئی ٹی سے بچنے کیلئے تین آپشن پر غور شروع کر دیا:اعتزاز احسن

Jun 15, 2017

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااور سینٹر اعتزاز احسن نے الزام لگا یا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو بند گلی سے نکالنے کیلئے تین آپشن پر غور شروع کر دیا ۔جن میں دستاویزات میں ردوبدل ،جے آئی ٹی ممبران کو خریدنے یا تیسرے آپشن میں سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کی جائے گی ،شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا اب صرف دیوار توڑ کر ہی نکلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادارن نے ہمیشہ احتساب سے راہ فرار اختیار کی۔ اب پانامہ میں جواب دہی سے بھی بھاگ رہے ہیں پانامہ کی جے آئی ٹی کی جانب سے نواز شریف کی طلبی سے ان کے حواس یاختہ ہوگئے۔ اس بند گلی سے نکلنے کیلئے شریف برادران سمیت ن لیگ کے شاہ دماغوں نے اپنی تین نکاتی حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے جن میں دستاویزات میں رودوبدل جے آئی ٹی ممبران کو خریدنے کی کوشش سمیت عدالت عظمی پر حملے کے نکات شامل ہیں۔حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں دستاویزات میں ردوبدل یا جے آئی ٹی ممبران کو خریدنے کی کوشش کی جائے گی دوسرے مرحلے میں کیس کو تاخیر کا شکار بنانے کے حربے جبکہ تیسرے مرحلے میں گلوبٹوﺅں کے ذریعے عدالت عظمی میں ہنگامہ آرائی اور جسٹس سجاد علی شاہ والے معاملے کو دہرایا جائے گا تاکہ ججوں کو ڈراکر اتنا مجبور کیا جائے کہ وہ کیس کو پروسیڈ کرنے سے انکار کردے۔
اعتزاز احسن

مزیدخبریں