لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جے آئی ٹی کنٹینر پر چڑھ گئی ہے اور اس میں بھی عمران خان کی روح سرایت کر گئی ہے، شہباز شریف کے بیان کے بعد جے آئی ٹی کی نہ صرف تشفی تسلی ہو جائے گی بلکہ دل کا روگ بھی جاتا رہے گا، جے آئی ٹی نے تصویر لیک کرنے والے مجرم کو تو پکڑ لیا ہے لیکن نام نہیں بتایا انہیں ہر صورت بتانا پڑے گا کہ وہ شخص کون اور کس ادارے کا ملازم ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی الزام خان ذہنیت کا استعمال کر رہی ہے ۔ جے آئی ٹی نے تمام اداروں سے بیک وقت لڑائی شروع کر دی ہے۔ اداروں میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں لیکن بغیر کسی نشاندہی کے الزامات لگائے گئے۔ جے آئی ٹی اپنے الزامات کی کس طرح وضاحت کر پائے گی اور یقینی طورپر یہ بات سپریم کورٹ کے نوٹس میں آئے گی۔ جے آئی ٹی کے الزامات سطحی ہیں، اگر جے آئی ٹی میں پیش ہونے والے نے اپنی فیملی اور وکیل سے مشورہ نہیں کرنا تو کیا بنی گالا میں عمران خان سے مشورہ کرنا ہے۔
رانا ثنا
شہباز شریف کے بیان سے جے آئی ٹی کی تسلی، دل کا روگ جاتا رہے گا: رانا ثنائ
Jun 15, 2017