راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہاہے کہ پرویز مشرف کے دور مےںبھی قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور انکے خاندان پر ا یک روپے کی بد دیانتی اور کرپشن کا الزام ثابت نہیںہوسکا عمران خان ہر فورم پر اپنا شوق پورا کرنے کے بعد یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ قوم پاکستان کو حقیقی معنوں میں لُوٹنے والوں ، بنکوں سے قرضے معاف کروانے اور زکوٰة خیرات تک کا حساب دینے سے گریز کرنے والوں سے بھی مکمل تحقیقات کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ اپنی لوٹ مار سے توجہ ہٹانے کے لئے دوسروں پر الزام لگا کر تماشہ لگانے کا ڈرامہ بہت ہو چکا اب ہر کسی کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑیگا ۔ وزیرا اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہر فورم پر اپنی اور اپنے خاندان کی بے گناہی ثابت ہو نے کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کر کے جہاں ملک میں موجود عدل و انصاف کے اداروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے وہاں آج تک حساب اور احتساب سے بچنے والوں کے لئے ایک واضح اور دوٹوک راستے کا تعین کردیا اب صرف یہ نہیں ہوگا کہ اس مُلک کی دولت لُوٹنے والے ،بینکوں سے قرضے معاف کروانے ،بیرون ممالک سے پارٹی فنڈ کے نام پر خفیہ مال اکھٹا کرنے والے زکواة و خیرات کا اربوں روپے جمع کرنے والے اور مُلک کے مہنگے ترین شہروں میں 60روپے مرلہ خریداری ظاہرکرکے سینکڑوں ہزار کنال زمین پر رہائشگاہیں اور فام ہاوس بنانے والے الیکڑانک میڈیاپر بیٹھ کر شرفاءکی پگڑیاں اُچھا لنے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کریں گے۔
نواز شریف کاجے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ خوش آئےند ہے،شکیل اعوان
Jun 15, 2017