اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الےکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئےسکو ) کے ترجمان کے مطابق ماہ مئی کے دوران آئےسکوکے آپرےشن اور کسٹمر سروسز ڈائرےکٹوررٹ کے زےر نگرانی رےکوری ٹےموں نے ماہانہ رےکوری کی بابت گورنمنٹ اداروں سے69فی صد اور پرائےوٹ صارفےن سے 99فی صد رےکوریوصول کی ہے ۔کمپنی کے لائن لاسز مئی 2016مےں 8.31فی صدتھے جو پوائنٹ تین فی صد کم ہوکر 8.28فی صد رہ گئے ہےں ۔ آئےسکو رےجن مےں بجلی چوروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے سلسلے مےں ماہ مئی کے دوران کل 271بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی جن کے خلاف متعلقہ تھانوںمےں اےف آئی آرز کا اندارج کےا گےا اور کل 2464 ڈےٹکشن بل چاج کئے گئے اور ان بجلی چوروں کو مجموعی طور 2.86ملےن ےونٹس چارج کر کے 49.36ملےن روپے کا جرمانہ بھی عائد کےا گےا۔ ترجمان آئےسکو کے مطابق آئےسکو کی سروےلنس ٹےموں نے ماہ مئی کے دوران سائےٹ چےکنگ کے دوران آئےسکو رےجن کے تمام سرکلز سے خراب اور سلو مےٹروںسے مجموعی طور 8,42,746ےونٹس کا ڈےٹاحاصل کےا جسے متعلقہ صارفےن کو چارج کر دےا گےا ہے ۔ آئےسکو کے اےم اےنڈ ٹی ڈائرےکٹورےٹ نے ڈےٹا رےٹرےول اور سائےٹ چےکنگ کے دوران تمام سرکلوں سے خراب اور سلو مےٹروں سے ماہ مئی کے دوران مجموعی طور پر26,11,927 ےونٹس کا ڈےٹا حاصل کےا ۔ ۔
آئےسکو ٹےموں نے مئی میں پرائےوٹ صارفےن سے 99فی صد رےکوری کی
Jun 15, 2017