اسلام آباد ( وقائع نگار) چےف کمشنر کی ہداےت پر اسلام آباد کے شعبہ رےونےو نے محکمہ مال کے تمام دستاوےزات کی نقول کی فےس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کےے ہےں۔ گزشتہ روزاےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (رےونےو) رابعہ اورنگزےب کی جانب سے جاری کردہ ہداےت نامہ مےں محکمہ مال کے رےونےو افسران کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاترز مےں حاضری کوےقےنی بناتے ہوئے مقرر شدہ نرخوں پر سائلےن کو محکمہ مال کی دستاوےزات کی نقول کی فراہمی کو ےقےنی بنائےں ضلعی انتظامےہ کا ےہ ہداےت نامہ اسلام آباد کے دےہی علاقوں مےں تعےنات پٹوارےوں کی جانب سے ہزاروں روپے کی رشوت کے عوض سائلےن کو فرد کی نقول اور دےگر دستاوےزات کی فراہمی کی مسلسل شکاےات کے تدارک کے لےے جاری کےا گےا ہے ۔
”محکمہ مال کی تمام دستاوےزات کی نقول مقررہ فےس پر ہی فراہم کی جائیں“
Jun 15, 2017