جے آئی ٹی کوآزادی سے کام کرنے دیا جائے‘ ثروت قادری

کراچی ( نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے حکومتی دباﺅ سچ کو دبانے کے مترادف ہوگا ،عدالتوں کا احترام سب پر لاگو ہوتا ہے عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ،رمضان پیکیج کے نام پر حکومت نے عوام کو لولی پاپ دیا ہے خوردنوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ،سیاستدانوں کی کرپشن،لوٹ مار اور اقرباپروری نے جمہوریت کا تشخص بری طرح مجروح کیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں مرکز اہلسنت پر نیوکراچی سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن