پولیس اہلکاروں کی بیواﺅں کیلئے 2ارب 90 کروڑ روپے منظور

کراچی ( کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس ویلفیئر بینو و لینٹ فنڈ بورڈ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ‘ ایڈیشنل برانچ ‘ ایڈ یشنل آئی جی سندھ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ز سندھ ڈی آئی جی فنانس ‘ اے آئی جی ویلفیئر ‘ محکمہ فائنانس اورہوم ڈپارٹمنٹ اینڈ سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاﺅس کے نمائندگان کے علاوہ ڈپٹی چیف سی پی ایل سی زیاد بشیر نے بھی شرکت کی ۔ اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے اجلاس کو پولیس ویلفیئر اقدامات و دیگر محکمانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ نے پولیس اہلکاروں کی بیواﺅں کو فنڈ کی ادائیگی کے لیے 290 ملین روپئے کی منظور ی دیدی ہے جو بورڈ کے متفقہ فیصلے کے تحت ہر بیوہ کو تین ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے دی جائیگی ۔ یہ رقم سال2015ءدسمبر سے لیکر اپریل 2017ء تک کے دورانیئے پر مشتمل ہوگی ‘ جس پر آئی جی سندھ نے اے جی ویلفیئر سندھ فائنانس اور ہوم ڈپارٹمنٹ اینڈ سندھ مینجمنٹ کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کو ہدایات دیں کہ پولیس بیواﺅں کو ماہانہ بنیا د پر فنڈ کی ادائیگی کے حوالے سے جامع شفارشات جلد سے جلد تیار کی جائیں کہ آیا اے ٹی ایم ایزی پیسہ یا آن لائن سے بیواﺅں کو فنڈ کی ادائیگی کی جائے تاکہ فنڈ منصفانہ ‘ شفاف اور غیر جانبدار انہ تقسیم کے جملہ امور کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ پولیس ویلفیئر بینو ولینٹ فنڈ رولز 2017کے مکمل مسودے کو اردو اور سندھی زبان میں جاری کرنے کے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ رولز کے تحت کمیٹیاں اور بورڈ پولیس ویلفیئر کیسز ‘ بیوا ءفنڈ ز ‘ تدفین الاﺅنس میرج گرانٹ ‘ اسکالر شپس ‘ طبی معاونت وغیر یا دیگر فلاحی امور کی انجام دہی کے ضمن میں اپنا اپنا کردار یقینی بنائیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن