لیگی وزراءکے جے آئی ٹی کےخلاف بیانات سے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ ہو گی: مخدوم احمد محمود

Jun 15, 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر جب اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ آیا تو لیگی پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اب تلاشی کا سلسلہ جاری ہے تو حملوں پر اتر آئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) جس طرح جے آئی ٹی کیخلاف حملوں میں مصروف ہے ہمیں سپریم کورٹ پر حملہ کی یاد تازہ ہوتی نظر آ رہی ہے۔ یہ انتہائی چونکا دینے والی بات ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی تصویر کو شہباز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان پر حملہ تصور کرتے ہیں۔وہ ذرا یاد کریں کہ کس طرح دو مرتبہ منتخب وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کو جیل کے باہر اینٹوں پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا جبکہ ان کے بچے بھی ان کے بازوﺅں میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرف جا رہی ہے ہم بھی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں