کارڈف(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل کو دیکھنے کے لئے پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے آئے۔ گرا¶نڈ میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بھرمار رہی۔ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا۔ زیادہ تر انڈین تماشائی انگلینڈ کی میچ میں جیت کے لئے خواہشیں کرتے دکھائی دیئے۔