بنگلور (آئی این پی)افغان کرکٹ کیلئے جمعرات کا دن تاریخی دن بن گیا ہے،ایک طویل انتظار کے بعد بالاخر افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اپنے اولین ٹیسٹ میچ کے لئے بھارت کیخلاف بنگلور کے میدان میں اترچکی ہے۔اپنے اولین ٹیسٹ میچ کا ٹاس افغان کپتان ہار گئے، بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا ہیافغانستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی گیند کرانے کا اعزازیامین احمد زئی کے حصے میں آیا اور انہوں نے اپنا نام تاریخ میں درج کر والیا۔افغانستان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا رکن 2001ء میں ہی بن چکا ہے تاہم اسے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کیلئے 17 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا اور اب اسے ٹیسٹ اسٹیٹس مل چکا ہے، افغانستان بارہواں ملک بن گیا جسے ٹیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔افغان ٹیم بلند حوصلے کے ساتھ خود کولوہے کے چنے ثابت کرنے کیلئے تیار ہے اور اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہے۔بنگلور ٹیسٹ کئی اعتبار سے ریکارڈ بناسکتا ہے جس میں ایک منفرد ریکارڈافغان کھلاڑی مجیب الرحمان کے کھاتے میں آگیا ہے اور یہ ایسا منفرداعزاز ہے جو کوئی اور کھلاڑی نہیں چھین سکے گا۔وہ اعزازیہ ہے کہ افغانستان کے مجیب الرحمان 21 ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں جو سال 2000ء کے بعد دنیا میں آیا ہو کیونکہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں اس وقت کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو سال 2000ء کے بعد دنیا میں آیا ہو۔مجیب الرحمان 28 مارچ 2001ء کو خوست میں پیدا ہوئے جنہیں افغانستان کی تاریخ کے اولین ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف موقع ملا ہے وہ رواں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں۔افغانستان کو انڈیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن مہنگا پڑ گیا۔ اس واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔جمعرات کو پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کر لیے تھے۔انڈیا کی جانب سے دونوں اوپنرز مرلی وجے اور شکھر دھون نے سنچریاں سکور کیں اور اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کر دیا۔ان کے بعد آنے والے بلے بازوں میں کے ایل راہل نے 54، بجارا 35 جبکہ کپتان اجنکیے ریحانے صرف دس رنز ہی سکور کر سکے۔افغانستان کی جانب سے یامین احمد زئی نے دو جبکہ وفادار، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔