عید پر شہری مختلف اقسام کے چٹ پٹے کھانے احتیاط سے کھائیں:ماہرین طب

 طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پرگھروں میں تیار ہونے والے مختلف اقسام کے پکوان احتیاط کے ساتھ کھائیں  کیونکہ ماہ رمضان المبارک میں ایک ماہ تک روزے رکھنے کے باعث پیٹ کا نظام درست ہوجاتا ہے اور معدے کے افعال سست ہوجاتے ہیں اس لئے کوشش کی جائے کہ معدے پر کوئی دبائو نہ پڑے۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر مختلف پکوان  بالخصوص لذیز کھانوں کی وجہ سے استعمال سے معدے پر شدید دبائو پڑتا ہے اورپیٹ خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے اس لئے   عید کے موقع پر خوراک کم سے کم کیا جائے۔معروف خاتون طبی ماہر طبیبہ فرحت منظوم نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر تیار ہونے والاشیرخورمہ بہت زیادہ استعمال نہ کیا جائے کیو نکہ اس میں میوے جات کا استعمال کثیرتعداد میں کیا جاتا ہے اور عموماً کھانے والے شیرخورمہ میں ڈالے گئے میوے بغیرچبائے نگل جاتے ہیں جو معدے کی گرانی کاسبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گھروں میں تیار کئے گئے  چٹ پٹے پکوان احتیاط سے کھائیں،کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس کا استعمال نہ کریں بالخصوص شوگر کے مریض مٹھائیوں اور شربت سے بھی گریز کریں۔طبیبہ فرحت منظوم کا ایہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ کھانے سے بیٹ کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور ہاضمہ شدید متاثر ہوتا ہے،ایسی حالت میں قے اور اسہال کی شکایت بھی ہوجاتی ہے،بڑے اور بچے قے اور اسہال کی صورت میں او آر ایس کا استعمال کرسکتے ہیں اور اگر یہ نہ مل سکے توگھر میں بوائل پانی میں حسب ضرورت چینی ملا کر اور اس میں لیموں نچوڑ کر استعمال کرسکتے ہیں۔گھر میں ہاضمہ درست کرنے کی دوا ضرور رکھیں اور بوقت ضرورت کا رمینا بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن