برلن (اے پی پی) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’امریکہ فرسٹ‘ کی پالیسی کے جواب میں یورپ کو ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ اپنی اولین پالیسی تقریر کے دوران انہوں نے زور دیا کہ یورپ کو امریکہ کے ساتھ متوازن پارٹنر شپ کی خاطر کوشش کرنا چاہیے۔ ماس کے بقول جہاں تک ممکن ہو سکے واشنگٹن حکومت کے ساتھ اشتراک میں کام کیا جانا چاہیے اور جن شعبہ جات میں امریکہ کے عدم تعاون کی وجہ سے کوئی خلا پیدا ہوتا ہے تو اسے پر کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔
’’امریکہ فرسٹ‘‘ کے جواب میں یورپ کو متحد ہوجانا چاہئے: جرمن وزیر خارجہ
Jun 15, 2018