لاہور(پ ر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے مسلم لیگ (ن)کے ملتان کے رہنمائوں کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں جاوید علی شاہ ، ملک محمد غفار ڈوگر ، رانا محمودالحسن سینیٹر ،چوہدری عبدالوحید آرائیں ،ملک محمد آصف رجوانہ امیدوار پی پی 214شامل تھے۔اس موقع پر بیرسٹر کاشف رجوانہ بھی موجود تھے۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید علی شاہ نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)نے ملتان کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ملک محمد آصف رجوانہ پی پی 214سے نون لیگ کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 155سے کورننگ امیدوار ہونگے۔ وفدنے کہا کہ انہیں پارٹی کی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے۔
مسلم لیگ (ن )ملتان کے وفدکی گورنر سے ملاقات
Jun 15, 2018