لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ روزہ صبر اور برداشت کا نام ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے عموعی رویوں میں بھی صبر و برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور معاشرے میں مساوات و برابری کے رویوں کو قائم کریں اور عید کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شامل کریں۔ عید کا تہوار عالم اسلام کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے۔ تمام مسلمانوں کو اپنے اردگرد بسنے والوں غریب اور ضرورت مندوں کے ساتھ عیدکی خوشیاں بانٹنے میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
روزہ صبر اور برداشت کا نام، عمومی روئیے بدلنے کی ضرورت ہے: ذکر اللہ مجاہد
Jun 15, 2018