ٹنڈوآدم میں آتشزدگی سے پوراگاؤں خاکستر، لاکھوں کا نقصان

ٹنڈوآدم ( نامہ نگار )شہدادپور روڈ پر تھانہ کے سامنے لال بخش واٹر گائوں زاہد شاہ میں ہندو برادری کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی تیز ہوائوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گائوں کے لوگ اپنی جانیں بچا کر چیختے چلاتے گھروں سے نکل آئے ڈھارو بھیل‘ کیوو بھیل‘ سومر بھیل‘ ہرتو بھیل‘ ہیرو بھیل‘ تارو میگھواڑ اور کشن باگڑی سمیت 25 سے زائد گھر مکمل طور پر جل گئے آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ ٹنڈوآدم شہدادپور شاہراہ کئی گھنٹے تک بند رہی ٹنڈوآدم سے فائر بریگیڈ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی مگر اس وقت تک گائوں راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...