پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا جس میں سفیر پاکستان غلام دستگیر مہمان خصوصی جبکہ ریاض الحق سربراہ پی این اوکے نے صدارت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے حکیم طارق محمود نے فرائض سرانجام دیئے۔تقریب کا آغازقاری صہیب انجم کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔اس موقع پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے اتنی خوب صورت محفل سجانے اور نعت رسول پیش کرنے پر نعت خوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پی این او کے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔پی این او کے صدر رانا منیر احمد نے کہاکہ افطار ڈنر کا مقصد آپس میں ربط قائم رکھنا ہے کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹی جائیں۔انہوں نے کہا آج پاکستان کمیونٹی کی تمام تنظیموں کے عہدیداران نمائندگان نے شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے ہم دیار غیر میں اکھٹے ہیں اورسب پاکستانی ہیں۔پی این او کے سرپرست اعلی ریاض الحق جیلانی نے وقت نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ افطار ڈنر میں تمام کمیونٹی کو مدعو کرنا ہمارا مقصد کمیونٹی اتحاد بر قرار رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہوتا ہمارا ایجنڈا پاکستانیوں میں محبت اور اخوت کا پیغام دینا ہے۔ڈاکٹر اشتیاق ملک نے وقت نیوز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی این او کے زیر اہتمام ایسی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے یگانگت اخوت کا رجحان بڑھ جاتا ہے میل ملاپ کا سلسلہ رہتا ہے رمضان مبارک میں سب کا اکٹھا ہونا ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما محمد فیصل نے کہاکہ پی این او کے افطار ڈنر میں شرکت کرکے بہت ہی سکون محسوس ہوا تمام انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتاہوں اور امید کرتاہوں تمام پاکستانی دیار غیر میں اسی طرح اتحاد ویگانگت برقرار رکھیں گے۔آخر میں محمد شفیق نے امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر
Jun 15, 2018