عبدالشکورابی حسن کیمرہ مین شریف حدیثوی
باہو ٹرسٹ انٹرنیشنل کویت کی جانب سے چوہدری جہانگیر باو کرم داد اور ریحان ظفر کی جانب سے پیر صاحبزادہ فیاض الحسن سروری قادری اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت ننھے قاری عبداللہ اعجاز رانجھااور قاری صہیب انجم نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض حکیم طارق محمود صدیقی نے نبھایا جبکہ مجاہد چشتی نے تو کجا من کجا گا کر خوب داد وصول کی۔بعدازاں پیر صاحبزادہ فیاض الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیریت سے نکال کر آپ کو خدادیت کی طرف راغب کرنا اور اللہ تعالیٰ کی واحدنیت کو مکمل طور اپنا کر ہم اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی قوم اسلام کی خاطر قربانیاں دینے کا جذبہ رکھتی ہے یہ واحد قوم ہے جو اسلام اور حضور نبیکے خلاف کسی قسم کی توہین برداشت نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ تنزانیہ اور دیگر افریقی غریب ممالک میں مرزائیت اور عسائیت اپنے ناپاک پاﺅں جما رہی ہیں اس کے مقابلہ کے لئے باہو ٹرسٹ انٹرنیشنل نے 70 مساجد اور مدرسے تعمیر کئے ہیں کیونکہ ہم تعلیم کے ذریعے دوسرے مذاہب کا مقابلہ کر سکتے ہیں مرزائیت معصوم شہریوں کو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ان غریب ممالک میں اپنے مذموم عزائم پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان کو خشک سالی سے بچانے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہو گئی ہے سوشل میڈیا پر جو کالا باغ ڈیم کی مہم چلائی جارہی ہے آپ لوگ اس میں سب شامل ہو جائیں ہم اس مرد سیاست دان یا حکمران کے منتظر ہیں جو اس کا بیڑا اٹھائے گا جو بھی سیاسی قوت اس پر عمل کرے گی وہ ہمیشہ کے لئے پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح قوم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور حکومت ایٹمی دھماکے کرنے پر مجبور کیا اسی طرح کالا باغ ڈیم بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر نمائندہ وقت نیوز/ نوائے وقت کے بیورو چیف عبدالشکور ابی حسن کو صحافتی خدمات پراور دیگرافراد کو مختلف شعبہ میں کارکردگی کی بناءپر حق باہو ٹرسٹ انٹرنیشنل کی جانب سے شیلڈ دی گئی۔ اور پیر صاحبزادہ فیاض الحق نے امت مسلمہ کے لئے دعا کرائی۔