بنگلور (اے پی پی) بھارت نے افغانستان کے خلاف واحد اور تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پر اعتماد آغاز کیا۔ بھارت نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنا لئے تھے، شیکھر دھون 107 اور مرلی وجے 105 رنز بنا کر نمایاں رہے، لوکیش راہول 54 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، یامین احمد زئی نے 2 وکٹیں لیں۔ پانڈیا 10 اور ایشون 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، یامین احمد زئی نے 2 جبکہ وفادار، راشدخان اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔