ایڈنبرگ( آن لائن )پاکستان نے مسلسل ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے۔ گرین شرٹس کی سکاٹ لینڈ کے خلا ف دو ، صفر سے کامیابی اس فارمیٹ میں ان کی مسلسل آٹھویں بار سیریز میں کامیابی کی ضمانت بنی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔۔پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016کے بعد کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے اور اس دوران گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو تین مرتبہ ہرانے کے علاوہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ،،سری لنکا ،ورلڈ الیون اور سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ،،پاکستان کے بعد دوسری لگاتارسیریز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز ہے جس نے 2012اور2013کے دوران 5سیریز جیتیں تھیں جب کہ پاکستان ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لگاتار4،4سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہیں ۔یاد رہے کہ یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد عثمان خان نے تیسری ہی گیند پر منسی کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ کپتان کائیل بھی ایک رنز پر محمد عثمان کا شکار بنے۔فہیم اشرف نے بھی عثمان خان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اگلے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس طر ح پاکستان نے یہ سریز جیت لی۔، رچی بیرنگٹن 20 اور کالم مکلاوڈ 25 رنز بناکر فہیم کا شکار بنے جب کہ صفیان شریف نے 10 رنز بنائے، ان بلے بازوں کے علاوہ سکاٹ لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے3، عثمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیٹ کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 60 رنز کے مجموعی سکور پر گری، احمد شہزاد 24 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔اگلے ہی اوور میں فخرزمان بھی پویلین جاپہنچے، وہ 33 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے جس میں 6 چوکے شامل تھے جس کے بعد طلعت حسین اور کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن مارک واٹ نے بانڈری لائن پر پچھلے میچ کے ہیرو سرفراز کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا 14 رنز پر خاتمہ کیا۔مائیکل لیسک نے ایک ہی اوور میں پہلے حسین طلعت کو پویلین واپس بھیجا، وہ 17 رنز کی اننگز کھیل سکے جب کہ ایک ہی گیند بعد آصف علی بھی بغیر کوئی رنز بنائے لیسک کا شکار بنے تاہم شاداب خان نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر 50 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اس دوران شاداب خان 17 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم شعیب ملک ناقابل شکست 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔