دو شہریوں کا قتل، برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا ہوم سیکرٹری ساجد جاوید کو خط

Jun 15, 2018

لندن( نوائے وقت رپورٹ) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ہوم سیکرٹری ساجد جاوید کو خط لکھ دیا۔ ناز شاہ نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان میں قتل ہونے والے دو برطانوی شہریوں کے خاندان انصاف کے منتظر ہیں، ہوم سیکرٹری مقتولین فہد ملک ، سمیعہ شاہد کے کیس حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھائیں۔ سابق ہوم سیکرٹری امبر رڈ نے انصاف کے حصول کیلئے مدد کا وعدہ کیا تھا۔ فہد ملک اور سمیعہ شاہد کو پاکستان میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں