عوام 70 برسوں سے چوروں‘ ٹھگوں‘ جرائم پیشہ افراد کے شکنجے میں ہیں: میاں مقصود

Jun 15, 2018

ملتان (سماجی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ایم ایم اے کاوجود ملک وقوم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔عوامی خدمت اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی باکردار، صالح اور محب وطن قیادت کو کامیاب کرایاجائے۔2018کے انتخابات ملک میں بڑی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کی راہ ہموارکریں گے۔پاکستان کے عوام70برسوں سے چوروں،ٹھگوں،جرائم پیشہ افرادکے شکنجے میں ہیں۔یہی افرادباربارمنتخب ہوتے رہتے ہیں۔جب تک حقیقی قیادت کو موقع نہیں دیاجائے گا لوگوں کو درپیش مشکلات ختم نہیں ہوسکتیں۔متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخواہ،پنجاب،کراچی اور سندھ سمیت ملک بھرمیں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو تباہ حال کردیا ہے۔عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔مہنگائی،بے روزگاری کے ستائے اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاعوام ماضی کے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ایم ایم اے22کروڑعوام کو باوقاربنائے گی اور پاکستان کو غلامی کی زنجیروں سے نکالے گی۔اسلامی فلاحی ریاست کے لیے ضروری ہے کہ قومی یکجہتی کوفروغ دیاجائے۔

مزیدخبریں