مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے کا رکن مشترکہ سیاسی دشمن کو پہچانیں: پرویز الٰہی

Jun 15, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے کارکن اپنے مشترکہ سیاسی دشمن کو پہچانیں اس کی سازشوں پر نظر رکھیں اور اس کی چالوں سے بچیں۔ وہ تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 سے اپنے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا اور وہاں بڑی تعداد میں موجود رہنمائوں و کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تلہ گنگ کے عوام کی مثالی خدمت کی۔یہاں پر مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، اللہ کے فضل اور عوام کی حمایت سے جیت ہماری ہوگی۔

مزیدخبریں