تہران(این این آئی) ایرانی حکام نے انسانی حقوق کی وکیل اور اسکارف مخالف تحریک کی سرگرم رکن کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے خواتین کے لیے عوامی مقامات میں اسکارف اوڑھنے کو لازمی قرار دیا ہے، اس حکومتی فیصلے کے خلاف خواتین کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہیں۔گھر سے تحویل میں لی گئی خاتون وکیل نسرین سوٹویڈیو کے شوہر رضا خاندان کا کہنا ہے کہ ‘ان کی اہلیہ کو بتایا گیا کہ ان پر عدم موجودگی کا الزام ثابت ہونے پر 5 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔رضا خاندان نے بتایا کہ مجھے بالکل معلوم نہیں کہ یہ سزا کس مد میں دی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے خاتون وکیل سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ نسرین سوٹویڈیو طویل عرصے سے ملکی عدالتی نظام کے خلاف تنقید کرتی آئی ہیں۔