لاہور (خصوصی رپورٹر) ملک کے ممتاز سیاستدان عید الفطر آبائی علاقوں میں منائیں گے تاہم سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لندن میں عید منائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نماز عید اسلام آباد میں پڑھیں گے اور دوپہر کو کراچی چلے جائیں گے۔ عمران خان اسلام آباد جبکہ شہبازشریف لاہور میں عید منائیں گے۔ نگران وزیراعظم ناصرالملک اسلام آباد میں عید منائیں گے، چوہدری نثار راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں نماز عید ادا کرینگے۔ بعدازاں ان کا فوجی جوانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اگلے مورچوں کا دورہ بھی متوقع ہے۔ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان، سراج الحق لاہور، مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری لاہور، خادم حسین رضوی لاہور، پیر اعجاز ہاشمی لاہور، ابولخیر زبیر حیدرآباداور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کراچی میں عیدالفطر منائیں گے۔
شہباز شریف لاہور، عمران، ناصر الملک اسلام آباد میں عید منائیں گے آرمی چیف نماز راولپنڈی میں ادا کرینگے اگلے مورچوں کا دورہ بھی متوقع
Jun 15, 2018