پاکستان، بھارت سیکٹر کمانڈرزکی میٹنگ ورکنگ بائونڈری پر امن قائم رکھنے کا اعادہ

Jun 15, 2018

پسرور (نامہ نگار) پاکستان اور بھارت نے ایک بار پھر ورکنگ بائونڈری پر امن قائم رکھنے کا اعادہ کیا ہے، سچیت گڑھ پوسٹ پر بدھ کی شام دونوں ملکوں کے سیکٹر کمانڈرز نے فلیگ میٹنگ کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت بریگڈیئر امجد حسین نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت ڈی آئی جی فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر پی ایس دمن نے کی۔ اس موقع پر بھارتی وفد کے قائد نے رام گڑھ سیکٹر میں 4 بھارتی رینجرز اہلکاروں کی مبینہ کراس بارڈر فائرنگ میں ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا اور ورکنگ بائونڈری پر سیزفائر قائم رکھنے پر زور دیا۔ چناب رینجرز کی طرف سے بریگڈیئر امجد حسین کی قیادت میں 6 دیگر آفیسرز جبکہ بھارت کی طرف سے بھارت کی طرف سے ڈی آئی جی فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر پی ایس دمن کی قیادت میں 8آفیسرز نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں