میرے فیصلے کامذاق اڑانے والے اپنے فیصلے کاانتظار کریں،شیخ رشیداحمد

Jun 15, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف کافیصلہ الیکشن سے پہلے آنے کی امید ہے، میرے فیصلے کامذاق اڑانے والے اپنے فیصلے کاانتظار کریں، میں نے سپریم کورٹ میں تمام ثبوت فراہم کئے تھے جبکہ نوازشریف کے پاس توکوئی جوابی کاغذ ہی نہیں معاشی ایمرجنسی پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہے گرمی کی شدت کے باعث الیکشن کے دن لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگا اور ٹرن آئوٹ متاثر ہوگاہم تو اس شہر میں جی رہے ہیں جس میں پینے کاپانی ہی نہیںہم راولپنڈی میں پانی بھی لائیں گے اور اس شہر کوچوروں ومنشیات فروشوں سے نجات بھی دلائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھوک چراغدین میں افطار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشیداحمد نے کہاامید ہے کہ نوازشریف کافیصلہ عام انتخابات سے پہلے آ جائے گا اوروہ جیل میں ہوں گے میرے فیصلے کامذاق اڑانے والے اپنے فیصلے کاانتظار کریںمیں نے سپریم کورٹ میں تمام ثبوت اوردستاویزات فراہم کئے تھے جبکہ نوازشریف کے پاس توکوئی جوابی کاغذ ہی نہیںاسی لئے وہ رونا رو رہے ہیںشیخ رشید نے کہاکہ معاشی ایمرجنسی پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں، سابقہ حکومت ملکی معیشت کو جس سطح پرچھوڑ کر گئی اب آنے والی حکومتیں اگر قرضوں کی قسطیں بھی ادا کرلیں تو یہ ان کی کامیابی ہوگی موجودہ موسم الیکشن کانہیں، گرمی کی اس شدت میں لوگوں کاگھروں سے نکلنا مشکل ہوگا جس کی وجہ سے ٹرن آئوٹ متاثر ہوسکتاہے ہم تو ایسے شہر میں جی رہے ہیں جہاں پینے کاپانی ہی میسر نہیں، انشاء اللہ ہم منتخب ہوکر غازی بروتھا سے پانی بھی لائیں گے اور راولپنڈی کو کرپٹ سیاستدانوں اورمنشیات فروشوں سے نجات بھی دلائیں گے۔

مزیدخبریں