ہمیں بھارت کی مکاریوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے، امیر العظیم

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ترجمان امیر العظیم نے کہا ہے کہ بھارت ہماری اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ،انھوں نے پاکستان اور بھارت کے خفیہ اداروں کے سربراہان کی طرف سے لکھی گئی کتاب ’’ سپائی کرانیکلز‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کی مکاریوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونا چاہیے ،اس وقت بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کا باہمی گٹھ جوڑ یہی ہے کہ کسی طرح اس عظیم اسلامی سلطنت کو پارہ پارہ کیا جا سکے اس کے لیے دشمن ہمارے اندر سے ہمارے ہی بندوں کو خرید نے کے چکروں میں ہے تاکہ جب ہمارے اداروں کے لوگ ہی بھارتی عسکری اداروں کے گیت گائیں گے تو پھر اندورونی شکست وریخت کو کوئی نہیں روک سکتا۔جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے اس پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا کیا کہ بھارتی ’’را‘‘ایک قابل اور طاقتور ایجنسی ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ پاکستان اور ہندوستان میں دوستی ہونی چاہیے لیکن یہ دوستی جیو اور جینے دو کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ یہ جو سوچ ہے کہ تنازعات تو بھاڑ میں جائیں دوستی بس شروع کرلیں۔ ایک دوسرے کو دھوکہ دینے والی بات ہے۔ ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل دو ملکوں میں تنازعات کا باقی رہنا عالمی امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ امریکہ سمیت جو لوگ بھی ٹریک ٹو، شٹل ڈپلومیسی اور اعتماد سازی (CBM) کے پیچھے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ نیک نیتی سے اصل مسئلہ سلجھائیں۔

ای پیپر دی نیشن