سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے کئی ممالک میں جمعہ کوعیدالفطر منائی جا رہی ہے

Jun 15, 2018 | 11:35

ویب ڈیسک

 سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے کئی ممالک میں اور برطانیہ، فرانس، بیلجئیم سمیت یورپ بھر میں جمعہ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے،اس سلسلے میں سعودی عرب میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی(صلی اللہ علیہ وسلم) میں عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔ایک اندازے کے مطابق مکمہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے اجتماعات میں 15 لاکھ افراد کے قریب افراد نے شرکت کی۔ ۔اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔امت مسلمہ کی یکجہتی اور بھلائی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،امریکا میں بھی مسلم کمیونٹی کی اکثریت جمعہ کو عید منا ئی، جبکہ ترکی میں بھی عیدالفطر منائی گیء جاپان اور انڈونیشیا کے مسلما نوں نے بھی جمعہ کوعید الفطر منا ئی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج ہفتہ کو پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی جائے گی۔فرانس اور آسٹریلیا میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ پیرس کی جامع مسجد نے جمعہ کو عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ فقہ جعفریہ کے تحت عید ہفتہ 16 جون کو ہوگی۔دوسری جانب پاکستان اور بھارت اور دنیا کے دیگر کچھ ممالک میں جمعرات کو شوال المکرم کا چاند نہیں آیا، لہذا یہاں عید الفطر آج ہفتہ کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔پاکستان میں شوال المکرم 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا تھا۔بعد ازاں مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، لہذا پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ کو ہو گی۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات سمیت چاند کے حوالے سے مشاہدہ کرنے والے دیگر اداروں نے دعوی کیا تھا کہ جمعرات کے روز پاکستان میں چاند کی رویت ممکن نہیں اور ان کے مطابق عیدالفطر بروز ہفتہ ہوگی۔عید کے موقع پر ملک بھر میں عید نماز کے بڑے بڑے اجتماعتا منعقد ہونگے جہاں فرزندان توحید عید نماز اداء کریں گے ،وفاقی دارلحکومت میں عید نماز کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں صبح سات بجے نماز عیدا دا کی جائے گی ،ملک کے چاروں صوبائی دارلحکومتوں اور دیگر مقاما ت پر بھی عید نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہونگے جہاں لاکھوں فرزندان توحید عید نماز اداء کریں گے اور ایک دوسرے سے عیدی ملیں گے ،اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحال ،کشمیر و فلسطین کی آزادی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی

مزیدخبریں