فیفا ورلڈ کپ میں یورا گوئے نے مصرکوصفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

Jun 15, 2018 | 21:37

ویب ڈیسک

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ اے کی ٹیمیں یورا گوئے اورمصرایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں .میچ شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کے لیے تابڑتوڑحملے شروع کیے، دونوں ٹیموں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا تاہم میچ کا پہلا ہاف بغیرکسی گول کے برابررہا. میچ کے دوسرے ہاف میں بھی یورا گوئے اورمصرکے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم میچ کے آخری لمحات میں یورا گوئے کے کھلاڑی جوس جیمینزنے گول کرکے اپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنارکیا.میچ کے اختتام تک مصرکا کوئی بھی کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہا اوراس طرح یوراگوئے نے میچ صفرکے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا.

مزیدخبریں