عید الفطرکی آمد سے پہلے ہی گراں فروشوں نے کمرکس لی ۔پولٹری مافیا نے مرغی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ پولٹری مافیا نے طلب اوررسد کی کمی کوبہانہ بنا کرزندہ مرغی کی قیمت 200 روپے اورمرغی کے گوشت کی قیمت380روپے فی کلو کردی ۔ایک دن میں زندہ مرغی کی قیمت میں16 روپے اورگوشت کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی اورمتعلقہ ادارے قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کمشنرکراچی اوران کی ٹیم حسب روایت پولٹری مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ صارفین کے حقوق کے نام پراپنی دکانیں چمکانے والی انجمنیں بھی منظرسے غائب ہیں۔
کراچی: عیدالفطرکے موقع پرپولٹری مافیا نے مرغی کی قیمت میں اضافہ کردیا، مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت تین سواسی روپے
Jun 15, 2018 | 21:51