پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب

Jun 15, 2018 | 22:21

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواںکاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 43900پوائنٹس سے گھٹ کر43600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے59ارب روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب روپے سے کم ہو کر89کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔ عید الفطر کی تعطیلات کے سبب 4 دنوں تک محدو رہنے والے کاروبار ی ہفتے کا آغاز منفی ہوا اور2دن کی مندی میں انڈیکس 719.21پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ 2روزہ تیزی سے انڈیکس نے105.42پوائنٹس ریکوری کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آئندہ ہفتے مارکیٹ کی درست سمت واضع ہو گی تاہم سیاسی صورتحال اسٹاک مارکیٹ پر گہرا اثر ڈالیں گے ۔پیر تا جمعرات کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 267.43پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43948.11پوائنٹس سے کم ہو کر 43680.68 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح97.53پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21566.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31872.08پوائنٹس سے کم ہو کر31691.47پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں59ارب16کروڑ64لاکھ1ہزار853روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب 36ارب83 کروڑ22لاکھ5ہزار712روپے سے کم ہو کر89کھرب 77ارب66کروڑ58لاکھ
3ہزار859روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44245.28پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے بادل گہرے ہونے سے انڈیکس43142.12پوائنٹس کی پست سطح تک بھی گر گیا تھا ۔رواں کاروباری ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 7 ارب روپے مالیت کے 16کروڑ1لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 5ارب روپے مالیت کے 11کروڑ18لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر 1335کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے537کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،721میں کمی اور77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا.

مزیدخبریں