ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے لہوکا نذرانہ دیکر امن کی بنیادرکھی:علامہ راغب نعیمی

Jun 15, 2019

لاہور ( سپیشل رپورٹر) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒنے لہو کانذرانہ دیکر امن کی بنیاد رکھی۔2008میںآپ ؒنے فتوی دیکر طالبان کے باطل بیانیہ کومستر دکردیا۔شہیدپاکستان نے تدریسی ،تحریکی زندگی میں قوم کو رواداری،برداشت اورامن کادرس دیا۔باطل نظریات کے حامل قوتوں کے خلاف ڈٹ جاناآپؒ کی زندگی کاخاصاتھاوہ بندوق کی بجائے دلیل سے فلسفہ پر عمل پیرا تھے۔ آپ ؒنے ہر فورم پر جہاں بھی شریعت اور قرآن کی بالادستی کے خلاف بات ہوئی آواز حق بلند کی۔سرفراز نعیمی شہیدؒ نے ناروے اور ڈنمارک کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اور عامر چیمہ کی حمایت میں زبردست تحریک چلائی جس کی پاداش میں وفاقی حکومت نے 3 ماہ تک پابند سلاسل رکھا لیکن نہ تو حکومت کا جبر و استحصال آپ کو جھکا سکا اور نہ ہی عنایت خسروانہ سے آپ کے دل میں کوئی لالچ پیدا ہوا۔انہوں نے مز ید کہاکہ ملک میں امن واستحکام کے بحالی کے لئے ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒ کو افکار ونظریات پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے اپناکردار ادا کرتے رہیں گے۔ملک میں اسلامی اقدار کے تحفظ ،ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں