شہر سے مویشیوں کاانخلائ،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

Jun 15, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کی مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔کارروائی یو سی 229 اور یو سی 231 میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران30 مویشیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔32ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔کارروائی اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کی۔اسی طرح کارروائی ایچ بلاک جوہر ٹاؤن میں کی گئی۔16 بھینسوں کو ضبط کر لیا گیا اور ریگولیشن اقبال زون سٹور میں منتقل کر دیا گیا۔کارروائی اے سی رائے ونڈ عدنان بدر کی نگرانی میں کی گئی۔

مزیدخبریں