چین نے امریکہ اور یورپی یونین سے برآمد فولادی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگا دیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی حکومت نے امریکہ اور یورپی یونین سے برآمد فولادی مصنوعات کے اپنے ملک میں ذخیرہ کرنے پر اضافی ٹیکسوں کا نفاذ کر دیا ہے۔ اس ٹیکس کا نفاذ فولاد سے بنے ہوئے پائپوں پر ہوا ہے۔ بیجنگ حکومت کے مطابق ٹیکسوں کا اطلاق چودہ جون سے ہو گیا ہے۔ چینی حکومت کے مطابق ٹیکس عائد کرنے کے لیے ملکی سٹیل سیکٹر نے درخواست کی تھی۔ چین اور امریکہ نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر درآمدی ٹیکسوں کے نفاذ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس باعث ان ملکوں میں جاری تجارتی جنگ سے عالمی مالیاتی نظام کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ بھی اب معطل ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...