لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور گورنر ہاؤس میں لیبر کانفرنس ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور پارٹی کے سینئر لیبر رہنما رانا عبدالسمیع نے پی ٹی آئی لیبر کے رہنمائوں، فیکٹری مالکان کے نمائندگان سے بجٹ تجاویز لیں، لیبر رہنمائوں عبدالغفور ورک، حنیف رامے، اکبر علی، الطاف بلوچ ،جاوید قریشی ،ملک ذوالفقار ،صابر امانت، شاھد غفاری، کبیر تمنا ،اسلم بھٹی جمتاز خاں، مشتاق بھٹی، بی جے غوری، واصف وسیم ،روبینہ جمال، شانزے، انعام گجر ، اشتیاق ملک ، لقمان قاضی ، ملک عبدالرحمان نے کانفرس میں اسد عمرکو بجٹ تجاویزپیش کی اور پی ٹی آئی بجٹ کو سراہا گیا۔ اسد عمرنے لیبر کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت مزدوروں اور کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،سابق حکومت مزدوروں کو حقوق دلانے میں بری طرح ناکام رہی ، پاکستان میں سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے مزدوروں کی حالت روز بروز ابتر ہوتی رہی۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں مزدور طبقہ کا استحصال ہو تارہا ،سابق کرپٹ حکمرانوں کی کبھی بھی یہ کوشش نہیں رہی کہ غریب اور متوسط طبقے کے لئے معیاری تعلیم ،صحت اور ٹیکنکل ایجوکیشن کا انتظام انصرام کروا سکے بلکہ ان کی ساری توجہ لوٹ مار اور اپنی اولادوں کی جائیدایں بنانے میں تھی ۔انہوں نے کہاکہ مزدور ،کسان اور عام آدمی کی بحالی وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے جس کے لیے وہ دن رات محنت کررہے ہیں ، پی ٹی آئی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے نواز شریف اور آصف زرداری کوملک و قوم کی نہیں صرف اپنی ذات کی فکر پڑی ہوئی ہے ،شریف اور زرداری خاندانوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کر تی ہے۔ حکومت وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں ملک وقوم کی تقدیر بدل کے دم لے گی۔
حکومت مزدوروں‘ کسانوں کے مسائل ترجیحاً حل کرے گی: اسد عمر
Jun 15, 2019