منامہ (این این آئی) بحرین کے محکمہ سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں غوطہ زنی کے سب سے بڑے تفریحی مرکز کے قیام کا آغاز کردیا گیا۔ بوئنگ 747کو 70میٹر تک سمندر میں اتار دیا گیا۔محکمہ سیاحت کے سربراہ اوروزیر صنعت و تجارت زاید الزیانی نے دیار المحرق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت پورے علاقے میں بحرین منفرد سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آئیگا۔