واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز رواں ماہ کے آخر میں عہدے سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔ امریکی صدر نے سارہ سینڈرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سارہ سینڈرز غیر معمولی صلاحیتوںکی حامل خاص خاتون ہیں۔ انہوں نے ساڑھے 3 سال عہدے پر زبردست خدمات انجام دیں۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ سارہ سینڈرز آرکنساس کے گورنر کیلئے انتخاب لڑیں گی۔