لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں دو تیل ٹینکرز پر جو حملے ہوئے، ان کے حوالے سے برطانیہ امریکی موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہنٹ نے مزید کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اور ایسا اس وقت ہوا جب خطے میں پہلے ہی سے شدید کشیدگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس تناظر میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے رابطہ بھی کیا ہے۔ ہنٹ نے واضح کیا کہ لندن حکومت اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور اگر ان حملوں میں ایران ملوث ہوا، تو یہ خطے میں تناؤ اور کشیدگی میں شدت کی وجہ بننے والا ایک غیردانش مندانہ فعل ہو گا۔