بلجیئم نے شام سے جہادیوں کے6 بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

برسلز(نیوز ڈیسک)بلجیئم کی حکومت نے ایسے6بچوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے، جن کے والدین جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ رہتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں یا گرفتار ہیں۔ شام میں امریکی حمایت یافتہ عسکری گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے بچوں کو برسلز حکومت کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اب تک امریکا، فرانس اور ہالینڈ ایسے متعدد بچوں کو اپنی تحویل میں لے چکے ہیں۔ اس گروپ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ یورپی اور دوسرے ممالک مقید خواتین اور مردوں کو بھی واپس لیں۔ جہادی تنظیم سے وابستہ افراد کو مختلف کیمپوں میں رکھا گیا ہے اور ان کیمپوں کے حالات پریشان کن بتائے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن