مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیارکردہ مصنوعات پر خصوصی لیبل چسپاں کئے جائیں:یورپی عدالت

دبئی (این این آئی)یورپ کی اعلیٰ عدالت کے مشیروں نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل کے غیر قانونی کارخانوں اور متنازع یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی نشاندہی کے لیے ان پر خصوصی لیبل لگانے کی سفارش کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد اسرائیل کی متنازع مصنوعات کے حوالے سے صارفین کو باخبر کرنا اور اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو گمراہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یورپی ایڈووکیٹ جنرل جیرارڈ ھوگن کی طرف سے پیش کی گئی سفارش پر تمام یورپی ملکوں کی طرف سے عمل درآمد کرنا لازمی نہیں تاہم سابق آئرش جج کا کہنا ہے کہ اس سے اسرائیلی مصنوعات کی خریداری متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل کی سفارش سے فرانس کی سپریم کورٹ میں جاری بحث کو بھی تقویت ملے گی جس میں دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ غیر قانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر پابندی یا ان پر خصوصی لیبل لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن