لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاندانی شہنشاہیت کے زیراثر غلامی کی زندگی پنجاب گزارتا رہا۔ عوام کے مسائل کی پالیسی نہیں ملک کے چپے چپے کو ترقی جانی چاہئے۔ کسان کو سپورٹ دی جا رہی ہے۔ صنعت بہتر ہو رہی ہے۔ احساس پروگرام کے تحت پسے ہوئے لوگوں کی سرپرستی کرنے جا رہی ہے۔ بجٹ تمام محنت کش نوجوان خواتین سب کے امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔ پہلا قدم ہو گا پنجاب کو سرسبز صنعتوں کا جال بچھانے اور صاف پانی کیلئے ہو گا‘ وہ صاف پانی سے دو ہاتھ صاف کرتے رہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور معذور معاشرے کے وی آئی پی لوگ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یہ بجٹ عوام دوست بجٹ کسان دوست بجٹ ہو گا۔ لاہور میں کھڑے ہو کر لاہور بار ایسوسی ایشن کو کہتی ہوں انہیں مبارکباد ہو ایشیاء کی بڑی بارز اور وکلاء تنظیموں نے آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے کالے کوٹ کے تقدس کے تحفظ کیلئے عدالتوں میں کام جاری رکھا جس پر شکرگزار ہوں۔ وکلاء تنظیمیں عدالتی معاملات کو اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی اکھاڑے کی نذر نہیں کرنا چاہئے۔ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کا استحقاق ہے جو آئین و قانون کے مطابق ہو گا وہ فیصلہ کریں گے۔