لاہور (وائس آف ایشیا) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ سیاسی مخالفوں کی بہنیں اور بیٹیاں جیلوں ، حوالاتوں اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہو گئیں لیکن صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے فریال تالپور کی گرفتاری پر رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ علیمہ خان اعتراف جرم کر کے بھی بنا کسی ذریعہ معاش کے اربوں روپے کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون کو کٹہرے میں کھڑا کر کے اور اس کا تمسخر اڑا کر چلتی بنی۔ علیمہ خان بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح ہے جو نہ خاندانی رئیس ہے نا اس کا کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور ہر قانون سے بالاتر ہے،کیا بات ہے۔
علیمہ خان مقدس، سیاسی مخالفوں کی بہنیں، بیٹیاں جھوٹے مقدمات کی نذر: مریم نواز
Jun 15, 2019