ایل این جی درآمد ، نیب کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ

Jun 15, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کی درآمد کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے رپورٹ بھجوائی ہے کہ ایل این جی کیس میں شواہد مل گئے ہیں، اب انوسٹی گیشن کرنی ہے، آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔نیب ایل این جی درآمد کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کر رہا ہے، انوسٹی گیشن کی منظوری سے نیب کو گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی 3مرتبہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ 17جون کو نیب نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے شاہد خاقان عباسی کے پی اے عثمان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں