نااہلی درخواست، پی ٹی آئی ارکان ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر،کنول شوزب کیخلاف سماعت ملتوی

Jun 15, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلا ہڑتال کے باعث حکمران جماعت پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان اسمبلی ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی نااہلی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 28 جون تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے لیگی ایم این ایز طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز کی جانب سے پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی ۔ ہڑتال کے باعث درخواست گزاروں کے وکلا پیش نہ ہوئے جس پر سماعت بغیر کارروائی 28 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ درخواست گزاروں کے مطابق دو خواتین ارکان اسمبلی نے دوہری شہریت جبکہ ایک نے ہائی کورٹ میں تبدیلی ووٹ سے متعلق غلط معلومات دیں۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں جبکہ تاشفین صفدر نے بھی دوہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں۔ کنول شوزب سے متعلق درخوست گزار نے موقف اپنایا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی تھی۔

مزیدخبریں