مریم نواز کا بلاول بھٹوسےٹیلیفونک رابطہ،جاتی امراءمیں ملاقات کی دعوت ،بلاول نے دعوت قبول کرلی

Jun 15, 2019 | 18:45

ویب ڈیسک

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے بلاول نے قبول کرلی، بلاول بھٹوکل دوپہر ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کر کے جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

پی پی پی چئیرمین کل اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے، اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کے بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک، حمزہ شہباز، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

مزیدخبریں