شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر لندن روانہ، خواہش ہے کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاک بھارت میچ بھی دیکھوں

Jun 15, 2019 | 20:41

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وہ دورہ برطانیہ میں برطانوی ہم منصب اور ہوم سیکریٹری سےملاقات کریں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترکی کے شہر استنبول سے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

سرکاری دورے پرلندن روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لندن میں میری دوطرفہ ملاقاتیں طے ہیں.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ اور ہوم سیکریٹری سے ملاقات بھی ہوگی.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورے میں برطانوی پارلیمنٹیرینز سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، جن میں‌ باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا.

برطانوی ترقیاتی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے وزیر سے بھی ملاقات طے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ اس موقع پر وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے.

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ میچ دیکھنے جاؤں اورپاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروں.

خیال رہے کہ اس وقت برطانیہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ جاری ہے، جہاں کل پاک بھارت ٹاکرا ہوگا

مزیدخبریں