پنوعا قل ( نا مہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسروں کے لئے جیتے ہیں وہ کبھی بھی نہیں مر تے وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں یہ بات انہوں نے پنوعا قل کی سیا سی و سماجی شخصیت مرحوم گلزار احمد شیخ کی پہلی بر سی کے مو قع پر پنوعا قل پریس کلب میں ایک تعزیاتی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے مرحوم کی سیا سی زندگی پر رو شنی ڈالتی ہو ئے کہا کہ مرحوم گلزار احمد شیخ نے 1970 میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور جمہورت کی عملی جدو جہد میں حصہ لیا اور اس کی وجہ ان کو جیل بھی جا نا پڑامرحوم گلزار احمد شیخ ایک خو د دار اور بے باک انسان تھے انہوں نے علاقے میں سماجی خدمات بھی بہت ہی احسن انداز سے ادا کیں ان کے اولاد کو بھی ان کے نقش قدم پر چل کر والد کا نام روشن کر نا ہو گا مرحوم گلزار احمد شیخ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے اقتصادی ترقی کو روک دیا گیا ہے وفاقی حکومت کہ رہی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 1500افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اس لئے وہ لاک ڈائون کے مخالف ہیں انسانی زندگی قیمتی ہے ایک زندگی کو بچا نابھی حکومتوں کا فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں تمام پارٹیوں نے مئوقف اختیار کیا کہ عوام کی جان کی حفاظت کر نا حکومت کا فرض ہے بجٹ میں کورونا وائرس کے لئے اربوںروپے مختص کئے گئے ہیں جن کو فوری طور پر خرچ کر کے ملک کے لئے مشینری لینی چا ہئے سندھ میں 50وینٹیلیٹر موجود تھے اب ان کی تعداد میں اضا فہ ہو گیا ہے اب وینٹیلیٹر چار سو تک جا پہنچے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں اقتصادی ہدف پورا نہ ہو اس حکومت کو ناکام کہا جا تا ہے چاہے وہ انڈسٹری ،ایگریکلچرل،ٹریڈنگ،انکم ٹیکس یا ایکسائز ہو ان کے ہدف پورے نہیں ہوئے جس میں ملک میں ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ہو وہ بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتا تقریب سے نا مور ادیب سندھی ادبی سنگت سندھ کے سابقہ مر کزی جوائنٹ سیکریٹری پریس کلب کے سابقہ صدر پریل دایو، سینئر صحا فی رفیق احمد شیخ ،پی پی پی تحصیل کے صدر میاں عبدالقوی اند ھڑ ،تعلیمی ماہر عبدالحق شیخ ،مرحوم گلزار احمد شیخ کے صا حبزادے ڈا کٹر آصف شیخ ،واجد گلزار شیخ ،امداد کریم شیخ ،زبیر انڈ ھڑ و دیگر نے مرحوم گلزار احمد شیخ کی زندگی پر مختلف پہلوئوں سے روشی ڈالی اور خطاب کیا ۔