لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا اورکئی شعبوں کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے، ٹیکس میں ای آڈٹ اور ریفنڈ نظام کو بہتری کی طرف لے جانا مثبت قدم ہے، اخراجات کے مقابلے میں آمدن زیادہ ہو تو ہی عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے،47سالوں میں آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ہو سکا ، آج بھی تمام ٹیکسز کا خاتمہ کرکے حکومت صرف ایک پر چیز ٹیکس سے 13ہزار ارب سے زیادہ آمدن اکٹھی کرسکتی ہے۔
حکومت نے کرونا کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا:ذوالفقارخان
Jun 15, 2020